امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 28ہو گئی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں نوے لاکھ سے زیادہ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ریاست میزوری ، آرکنساس اور اوکلاہوما میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے ۔ سیلابی پانی سیکڑوں مکانات اور املاک بہا لے گیا جبکہ ہزاروں افراد
بے گھر ہو گئے ۔ متاثرہ ریاستوں میں گزشتہ کئی روز سے بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں اب تک اٹھائیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
سیلاب نے ٹینیسی اور جنوبی الینوائے میں بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ حکام نے دونوں ریاستوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے۔ حکام کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر نوے لاکھ سے زیادہ افراد مشکلات کا شکار ہیں۔